اوکاڑہ سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
جگنو محسن پی پی 184 سے 2018 میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی تھیں، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے خوش اسلوبی سے مجھے بلایا۔
انہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں شامل ہورہی ہوں جہاں ہمیشہ جمہوریت کا تسلسل رہا، ہمارے درمیان زیرک سیاست دان موجود ہیں جو مشکلات سےنکالیں گے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے جگنو محسن کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔
جگنو محسن نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے قدم قدم پر میرے کام کو سراہا، مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دیں، میرے حلقے کی عوام مجھے حکم دے رہی ہے، حلقے کی عوام نے کہا ہمارے کام کرنے ہیں، میرا عطا تارڑ کی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ رہا، وقت آ گیا ہے کہ عوام کی حکمرانی کےلیے فیصلہ کروں۔
جگنو محسن نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی سنیں گے، معیشت کو مستحکم کریں گے، پورے پاکستان کے رنگ پی ڈی ایم میں جھلکتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے گزشتہ روز اوکاڑہ کے حلقہ پی پی184سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات کی تھی۔
تفصیلی بات چیت کے دوران ملک کے سیاسی حالات بالخصوص پنجاب کی اگلی سیاست کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
Comments are closed.