آزاد جموں کشمیر کے نئے مالی سال کا بجٹ آج قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
بجٹ پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کا بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا کُل حجم 232 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ کے لیے 42 ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ترقیاتی بجٹ میں30 ارب وفاقی حکومت اور 12 ارب اپنے وسائل سے حاصل کیے جائیں گے۔
گزشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق تعلیم کا بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ صحت کے لیے 1.8 ارب سے بڑھا کر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کا بجٹ 2 ارب 80 کروڑ سے بڑھا کر 3 ارب 70 کروڑ کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کا بجٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.