آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا 2 بجے شروع ہونے والا اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا۔
اجلاس میں متوقع طور پر نئے قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لانا ہے۔
قائدِ ایوان کے لیے نام فائنل نہ ہونے کی وجہ سے 3 دن سے اجلاس مسلسل التوا کا شکار ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے قائدِ ایوان کے لیے کسی امیدوار کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا۔
واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد اراکینِ اسمبلی کی تعداد 52 رہ گئی ہے اس لیے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کو کامیابی کے لیے کم از کم 27 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
قانون ساز اسمبلی میں تحریکِ انصاف کو عددی برتری حاصل ہے جس کے ارکان کی تعداد 31 ہے تاہم آزاد کشمیر کے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں میں سے پیپلز پارٹی کی 12، مسلم لیگ ن کی 7 جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی ایک نشست ہے جن کی مجموعی تعداد 20 بنتی ہے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی بھی ایک نشست ہے۔
Comments are closed.