آزاد کشمیر کے وزیراعظم کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نام فائنل نہیں کر سکی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سردار تنویر الیاس گروپ وزارت عظمیٰ کےلیے اپنا امیدوار لانا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اپنے قریبی ساتھی کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر سلطان کا ساتھ دینے کےلیے شرائط سے پارٹی کو آگاہ کر دیا گیا، جبکہ اسد قیصر اور پرویز خٹک نے پارٹی میں اختلاف سے عمران خان کو آگاہ کردیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کے اختلافات کے باعث اسمبلی اجلاس ملتوی ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ جن ارکان قانون ساز اسمبلی جموں و کشمیر کے دماغ میں فتور ہے وہ واپس آجائیں ورنہ تاریخ، عمران خان اور عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
Comments are closed.