آزاد جموں وکشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا۔
ذرائع آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 12 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر ریاست سے 24 اگست کو چیف جسٹس آف آزاد کشمیر سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں 4 اگست کو ہوا تھا جس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا تھا۔
Comments are closed.