اب ملازمین کی جانب سے جھوٹی بیماری کا بہانہ بنا کر لی جانے والی چھٹی کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے سچائی کا پتہ لگایا جا سکے گا۔
نئی تحقیق میں محققین ’اے آئی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ آیا ملازم جھوٹی بیماری بتا کر چھٹی لے رہا ہے یا سچ بول رہا ہے۔
اس نئی تحقیق کے مطابق اب اے آئی کا استعمال ملازم کی آواز سُن کا بتا سکے گا کہ آیا ملازم واقع میں بیمار ہے یا تندرست ہے۔
تحقیق کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی ملازم کی آواز اور لہجے کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا آیا ملازم کو نزلہ، زکام بخار ہے یا نہیں۔
اے آئی ٹیکنالوجی ملازمین کی صحت کی صورتحال سے متعلق پتہ لگانے کے لیے چھٹی کے لیے کال کرنے والے فرد کی آواز جانچے گی اور اُس سے کچھ پیرا گراف پڑھ کر سنانے کا بھی کہہ سکتی ہے۔
محقیقین کے مطابق اس تحقیق کا مقصد فون پر بیماری کی تشخیص کرنا ہے تا کہ ملازمین کی جانب سے صحت سے متعلق لی جانے والی چھٹیوں کو کم سے کم کیا جا سکے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی لوگوں کو بیمار نہ ہونے کی صورت میں ان کے لیے فون کرنا بھی مشکل بنا سکتی ہے، جب وہ صحت مند ہوں گے تو اس ٹیکنالوجی سے بچنے کے لیے چھٹی کے لیے فون کرنے سے گریز کریں گے۔
بھارت میں سردار ولبھ بھائی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین اس تحقیق کے لیے 630 جرمن لوگوں کی آواز کے نمونوں کا تجزیہ کیا جن میں سے 111 کو زکام تھا۔
غیر ملکی میڈیا دی اکنامک کی رپورٹ کے مطابق اس مطالعے کے تقریباً 70 فیصد نتائج صحیح تھے، تحقیق کے دوران اے آئی بیمار ملازمین کا صحیح پتہ لگانے میں 70فیصد تک کامیاب رہی تھی۔
Comments are closed.