جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے گوادر کے شاندار مستقبل کی پیشگوئی

دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی کو اب مستقبل کے بارے میں پیشگوئیاں کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے دنیا کے کئی چھوٹے اور بڑے شہروں کے مستقبل کے بارے میں پیشگوئیاں کی جارہی ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلیجینس کی مدد سے پاکستان کے شہر گوادر کے شاندار اور حیرت انگیز مستقبل کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی اس کی بہترین مثال ہے۔ 

اس اسٹریٹجک ساحلی شہر نے بطور عالمی اقتصادی پاور ہاؤس اپنی صلاحیت کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے کیے گئے تجزیے نے اس شہر کے مستقبل کی شاندار تصاویر تیار کی ہیں جو کہ اس شہر کے امید افزا مستقبل کی عکاسی کرتی ہیں۔

گوادر شہر کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنی یہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران نظر آرہے ہیں۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر گوادر میں چین نے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا تو پھر تو شہر کا مستقبل اتنا شاندار ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان کے لیے کسی بڑے معجزے سے کم نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.