آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چھٹے روز ’تعلیمِ بالغان‘ پیش کیا گیا۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے چھٹے روز پاکستان کے معروف لکھاری خواجہ معین الدین کی لکھی گئی شہرہ آفاق تحریر ’تعلیمِ بالغان‘ کو نئے انداز کے ساتھ پیش کیا گیا۔
تھیٹر کے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی ہیں جبکہ کاسٹ میں اویس، فرحان رحیم، اجنیش دوڈیجا، علی رضا، شہریار اور عاصم شامل تھے۔
ڈرامہ مدرسے میں ترتیب دیا گیا ہے جبکہ ڈرامے میں طنز کے ذریعے بالغوں کی تعلیم کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ تخلیقی صلاحیت قائدِاعظم محمد علی جناح کے تین کلیدی اصولوں کی کھوج کرتی ہے، انہیں جدید معاشرتی حرکات کے ساتھ اس کی پائیدار مطابقت اور وقت کے ساتھ مزاحیہ بصیرت کے ساتھ جوڑتے ہوئے تعلیم بالغان پاکستانی ڈرامہ تاریخ کا ایک قابل قدر ٹکڑا بنا رہا ہے جو آج بھی سامعین کے ساتھ گونج رہا ہے۔
تعلیم بالغان میں شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈرامے کے دوران فنکاروں کی زبردست پرفارمنس پر شائقین قہقہے لگاتے رہے۔
Comments are closed.