آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صوبۂ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوادر میں مقامی عمائدین سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔
گوادر میں آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتِ حال،فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور سی پیک کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے بلوچستان کی ترقی اور امن کے قیام کا عزم کر رکھا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے دورۂ گوادر کے دوران بلوچستان کے لیے تعلیم، سولر سسٹم، ماہی گیری، پانی، صحت اور کھیل کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا ہے۔
Comments are closed.