جمعرات 20؍صفر المظفر 1445ھ7؍ستمبر 2023ء

آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، قیمت میں 15، 16 روپے فرق آیا، چند روز میں مزید 10روپے فرق آئے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کے لیے اچھا دن ہے، 35 سال سے لیڈرشپ کے نام پر کرپٹ ٹولے سے قوم کی جان چھڑوانی ہوگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کرپٹ ٹولے سے جان چھڑوائیں پاکستان سونا اگلنے لگے گا، پرویز مشرف کے دور میں پاکستان سونا اگل رہا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات شاید جنوری 2024 میں ہوجائیں۔ 

پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شعیب شاہین  نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا، عوام کا اعتماد نہ ہو تو اس ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرے گا؟

شعیب شاہین نے کہا کہ ڈالر کی قیمت آج کم ہوئی ہے تو بڑھی کیسے اس کی بھی تحقیقات کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.