آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کی تعریف کی۔
انہوں نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے جوانوں کی عوام اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے ریلیف آپریشنز کو سراہا۔
کانفرنس میں سول انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو اور بحالی آپریشنز کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Comments are closed.