آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تہران میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
ایرانی سفارت خانے کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی اور پاک ایران دفاعی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گيا۔
قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ایرانی عسکری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments are closed.