آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلبا کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی فیکلٹی سے ملاقات کی جبکہ شرکاء سے خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کورس کے شرکاء ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارتوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ آرمی چیف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے امن و امان کے لیے صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی کوششوں کو بھی سراہا۔
Comments are closed.