آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی ملک ہنگری کا دورہ کیا جہاں ہنگری کے وزیر خارجہ اور کمانڈر ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی ہے۔
ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ 200 سے بڑھا کر 400 کر دیے۔
ہنگری نے پاکستان کو تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کردی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپہ سالار نے دوست ملک کی نیک خواہشات اور تعاون پر اس سے اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔
Comments are closed.