آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے۔
آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کی خیریت دریافت کی، انہوں نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں سول انتظامیہ کی مدد کےلیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر سپہ سالار نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام کی حفاظت اور فلاح سب سے پہلے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہیں، اس مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
Comments are closed.