آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ دور دراز علاقوں میں گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وہ ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستا محمد میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ بھی گئے۔
آرمی چیف کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے لیے کوششوں کو سراہا۔
سپہ سالار نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا دورہ بھی کیا، مقامی لوگوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے مسائل سنے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے سوئی کا بھی دورہ کیا، مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔
مقامی افراد نے زندگی کے مشکل ترین وقت میں ان تک پہنچنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کالج سوئی کا بھی دورہ کیا، انہیں کالج میں مختلف تربیتی، تعلیمی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے ملٹری کالج کی فیکلٹی اور طلباء سے بات چیت کی اور ادارے کے تعلیمی و تربیتی معیار کو سراہا۔
اساتذہ اور طلباء نے قومی سطح کے معیار کی سہولت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.