آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر فوجیوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے بات چیت کی جبکہ انھیں عید کی مبارکبا بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور سرحد کی سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام تیز کرنے پر فارمیشن کو سراہا۔
آرمی چیف نے ابھرتے چیلنجز کے پیشِ نظر سرحدوں پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
Comments are closed.