اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل گیا، چینی کمپنیوں اور بینکوں نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا، چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی، اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، سی پیک کے منصوبےسے ملک میں روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں اور مزید مواقع ملیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چینی تعاون لازوال دوستی کا عکاس ہے، دونوں دوست ممالک تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چینی صدر شی جن پنگ کے نمائندہ خصوصی اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ بھی سی پیک منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔
Comments are closed.