پیپلز پارٹی کے سابق وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف قابل عزت و احترام ہیں، وہ کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔
اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اسمگلنگ کے خاتمے اور کچے کے آپریشن کی بات کی ہے، کچے میں آپریشن ہم بھی چاہتے ہیں، ہم نے بھی کہا تھا وہاں ہمیں سپورٹ چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو آرمی چیف نے نہیں کہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر آرہی ہیں، اس کی تردید بھی آئی ہے۔
سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی اس طرح کا نام نہاد سسٹم ہے تو اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔
Comments are closed.