آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون، ٹریننگ ایکسچنج پروگرام پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے میں پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔
انھوں نے سعودی مسلح افواج کی تربیت کے لیے پاک فوج کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔
Comments are closed.