hookup Middle Island cougar hookup in louisiana dog screening hookup to laptop best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے جرمنی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں انڈونیشیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہوسکتی، افغانستان میں انسانی تباہی کا خطرہ ٹالنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

جرمنی کے نمائندہ خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

نمائندہ خصوصی نے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.