آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کرے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے علاقائی امن بالخصوص افغان صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
Comments are closed.