راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور انگیلا ایگلر نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچاؤ کیلئے دنیا کردار ادا کرے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔
امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا، انہوں نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دے رہے ہیں
Comments are closed.