آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
سپہ سالار نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریز کا دورہ کیا، انہوں نے مقامی طور پر تیار کی گئی 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرلز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول کیلئے کنجی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا علمی معیشت اور تحقیق و ترقی کا مرکز ہے، یہ قومی برآمدات اور معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے ایچ آئی ٹی کے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایچ آئی ٹی کے افسروں اور افرادی قوت کی جدید دفاعی پیداوار میں صلاحتیوں کو سراہا۔
Comments are closed.