بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز مسلسل ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز مسلسل ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پائلٹس نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر متعدد لوگوں کو ریسکیو کیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اب تک مختلف علاقوں میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے 276 پروازیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کے باوجود پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کو ریسکیو کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے لوگوں تک ضروری اشیا کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں پچھلے 2 ماہ سے مصروف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی، افسر عوام کے مسائل کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جولائی اور اگست میں ہونیوالی کور کمانڈرز کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کا عزم کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.