ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

آذربائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا

آذربائیجان سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے کی پہلی پرواز لاہور پہنچی۔ 

باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بج کر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ 

ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے، نگراں وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو خوش آمدید کہا۔ 

آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، آذربائیجان ایئر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی لاہور سے باکو کے لیے پہلی پرواز رات 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی، لاہور سے 80 مسافر واپسی کی پرواز J25048 سے باکو روانہ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.