وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے آذربائیجان جانے کےلیے پہنچنے والے 6 مسافروں کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا ہے، ان افراد پر غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں بادشاہ نذیر، محمد عبداللّٰہ، عبدالظہیر، محمد کبیریا، کلیم اللّٰہ اور عبدالرب خان شامل ہیں۔
یہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے۔ مسافروں سے چھان بین کے دوران ان کے سامان سے شینگن ویزے کی فوٹو کاپیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
دوران تلاشی ملزمان کے موبائل فونز سے یورپ کی ٹکٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آذربائیجان پہنچ کر ایجنٹ سے ویزے حاصل کرنے تھے، ملزمان نے آذربائیجان سے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔
ترجمان کے مطابق ویزوں کی مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کیلئے ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.