اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

آخری ٹی ٹوئنٹی کل، عید کی چھٹیوں پر گئے کھلاڑی واپس پہنچنا شروع

میچ جیتو، سیریز جیتو۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں پر گئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی واپس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔ 

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی واپس اسلام آباد واپس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیوں کےلیے گھر جانے کی اجازت دی تھی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے فوراً بعد رات کو اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہوگئے تھے۔

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات تک ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی اسلام آباد کے نجی ہوٹل رپورٹ کردیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل رات 9 بجے پندی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پانچویں میچ کے دوران موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل موسم صاف ہے، بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.