بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کردیے ہیں، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا ہے کہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کردیے ہیں۔

ایک بیان میں واثق قیوم نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں تو ہم نے سوچا کہ ان کو آج نمبرز پورے کرکے دکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج قرار داد بھی آسکتی ہے کہ پورا ایوان وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے، متوقع قرار داد اعتماد کے ووٹ کی کارروائی نہیں ہوگی۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر 186 سے زائد ارکان قرارداد میں گن لیے گئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد تو مل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے ذریعے ارکان کوگنا جاسکتا ہے، حافظ عمار یاسر ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.