وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آج گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار عمران خان اور حماد اظہر ہے۔
مصدق ملک نے حماد اظہر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماد اظہر جھوٹ بول رہے ہیں، وزارت خزانہ سے نکالا گیا وزیر معیشت پر بھاشن دے رہا ہے، لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار لوڈ شیڈنگ پر لیکچر دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج صنعتوں کو گیس مہیا نہ ہونے کا ذمہ دار بھی عمران خان اور حماد اظہر ہیں، گیس، بجلی کا تعلق عمران خان کے کمزور آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ اگر آپ ایل این جی معاہدے مسلم لیگ ن کی طرز اور مقدار پر کر لیتے تو آج بجلی، گیس سستے ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترسیل، تقسیم کے نقصانات بڑھنے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، پاکستان تحریکِ انصاف سے نقصانات روکے گئے نہ بل اکٹھا کیا گیا، معیشت تباہ کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 4 روپے بجلی کی یونٹ قیمت بڑھنے کا معاہدہ حماد اظہر نے کیا، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 17 فیصد جی ایس ٹی نفاذ کا معاہدہ آپ کا تھا۔
مصدق ملک نے ردِ عمل میں مزید کہا ہے کہ 1100 ارب کا 2400 ارب گردشی قرضہ آپ کی نالائقی ہے۔
Comments are closed.