شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے، بجٹ میں عوام پر ظلم کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، آج کے بجٹ میں نئے ٹیکسز کی خوشخبری آگئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے جا رہے ہیں، جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں وہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پی پی217 میں 70 کروڑ روپے کے کام کروا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی دھاندلی نہیں مانیں گے، علی حیدر گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس پر فوجداری مقدمہ بنتا تھا، علی حیدر گیلانی پر مقدمہ ہو گیا ہے۔
اُن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولنگ اسکیم پولنگ سے ایک ماہ قبل جاری کی جائے، پولنگ اسٹاف انتظامیہ سے مل کرپولنگ عملہ تعینات کروا رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے پریس بھی میرے ساتھ شیئر کی ہے، انتظامیہ نے مداخلت کی تو اُس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کا آج مخالفین بھی اعتراف کر رہے ہیں، اکنامک سروے میں سب کچھ سامنے آچکا ہے، پی ٹی آئی دور میں ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
انہوں نے وزیر داخلہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ خبر ہے کہ بلاول امریکا گئے تو ملاقاتوں میں انڈر اسٹینڈنگ دی، انڈراسٹینڈنگ دی کہ بھارت کے سیکیورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کی مخالفت نہیں کریں گے، بہت بڑا پالیسی شفٹ ہے، اس کی وضاحت آنی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو وضاحت کرنی چاہیے، لوگوں میں تشویش ہے۔
Comments are closed.