پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے مینٹور جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ آج کل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہی ہو رہی ہے، زمانہ اسی کا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کا شروع ہونا خوش آئند ہے۔
جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا مبارکباد کے مستحق ہیں، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بھی دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہے۔
پی جے ایل کے مینٹور کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو تینوں فارمیٹ کے بارے میں بتا رہے ہیں، ہر کھلاڑی کے اوپر بیڈ پیچ آتا ہے، دیکھنا چاہیے کہ کھلاڑی اچھا ہے یا برا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کھلاڑی ہمیشہ ہی اچھا کھیلتا رہے گا، بابر اعظم پر بھی بیڈ پیچ آیا۔
لیجنڈری بلے باز نے تجویز دی کہ سلیکٹرز کو چاہیے کہ وہ 20 سے 25 کھلاڑیوں کا پول بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پول کے کھلاڑیوں کے میچز کروائیں اور اس میں سے حتمی کھلاڑی منتخب کریں۔
جاوید میاں داد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو نعروں کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے، کرکٹ میں ہر کوئی ہر روز اچھا نہیں کھیل سکتا۔
کپل دیو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ کپل دیو سے کہوں گا کہ چھکے کا زیادہ نہ سوچیں، اس عمر میں سویا کریں۔
Comments are closed.