عام انتخابات 2024ء کےلیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، تحریک انصاف کے سردار لطیف کھوسہ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، ن لیگ کے شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری ، غلام احمد بلور اور آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ کے این اے 127 اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کے این اے 128 کے لیے کاغذات کی آج جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔
این اے 194 لاڑکانہ ون سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) رہنما غلام احمد بلور کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے این اے 33 نوشہرہ سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے ہیں۔
این اے 53 سے ن لیگ کے قمر السلام راجا، چوہدری نثار علی خان، این اے 56 سے دانیال چوہدری، ناصر بٹ اور این اے 57 سے چوہدری عدنان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
این اے 246 سے ایم کیو ایم رہنما امین الحق، جاوید حنیف کے این اے 233، شیخ صلاح الدین کے این اے 248، شبیر احمد قائمخانی کے این اے 233 سے کاغذات نامزدگی منظو ر ہوئے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا اور اختیار بیگ کے این اے 241، جماعت اسلامی کے منعم ظفر خان کے این اے 247، عبدالرشید کے این اے 240 اور شکور شاد کے این اے 239 سے کاغذات منظور ہوئے ہیں۔
راولپنڈی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 کے لیے قمر السلام راجہ، پی پی 16 کے لیے ناصف محمود، پی پی 17 کے لیے فیاض الحسن چوہان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی پی پی 19 سے منظور کئے گئے ہیں۔
لاہور میں پی پی 165 کیلئے مریم نواز، پی پی 158 کےلیے شہباز شریف اور پی پی 164 کےلیے حمزہ شہباز کے کاغذات کی جانچ پڑتا مکمل ہوئی۔
صوبائی الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگ زیب، زہرہ فاطمی، خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بھانجی شیزہ فاطمہ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔
الیکشن کمیشن میں انوشہ رحمٰن، عشرت جعفر، زیب جعفر، حنا پرویز بٹ، عظمیٰ کاردار، عظمیٰ بخاری، رابعہ فاروقی، زیب النساء اعوان اور رخسانہ شفیق کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، ثمینہ خالد گھرکی اور شاہدہ جبین کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔
اقلیتی نشستوں کے لئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، طارق مسیح گل اورایڈن سہوترا کے کاغذات چیک کیے گئے۔
لاہور میں بدھ کو جماعت اسلامی، تحریک لبیک، اقلیتی اور جنرل نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 25 دسمبر کو شروع کیا گیا تھا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.