سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ سوچی سمجھی سازش کے تحت دیا گیا ہے، ن لیگ اور پی ڈی ایم کی خواہش پر فیصلہ دیا گیا ہے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے اہم سینئر لوگوں کی میٹنگ بلائی تھی۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی شام 7 بجے دوسری میٹنگ ہے، جس کے بعد رات 10 بجے بھی میٹنگ بلائی گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا اکتوبر کے مہینے میں کال دوں گا، آج فیصلے کے بعد شہری سڑکوں پر ہیں۔
Comments are closed.