اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

آج ڈالر کتنا سستا ہوا؟

امریکی ڈالر گزشتہ چند روز سے سستا ہو رہا ہے جو پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا باعث ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے اختتامی دن امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 23 روپے سستا ہونے کے بعد 269 روپے 28 پیسے پر بند ہوا ہے۔

لمبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔

انٹر بینک کے پورے کاروباری ہفتے میں ڈالر 7 روپے 29 پیسے سستا ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے 276 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.