بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

آج پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو کھیل ختم ہوجائے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو کھیل ختم ہوجائے گا، کل عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا حتمی فیصلہ ہے کہ وہ ایسی اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد عمران خان عوام میں نکلیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.