پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کے اعلامیہ اور ووٹ کو عزت ملی ہے۔
گوجرانوالہ میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو ایک ڈائریکشن دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو، آئین اور سویلین کی بالادستی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں آج کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔
کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ اکتوبر 2020 میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
Comments are closed.