بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

آج لٹل ماسٹر حنیف محمد نے کون سا ریکارڈ بنایا تھا؟

لٹل ماسٹر حنیف محمد نے آج کے دن 1959ء میں اپنی شاندار اور پراعتماد بیٹنگ کے ذریعے جو ریکارڈ بنایا تھا وہ آج بھی قائم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہال آف فیم میں شامل حنیف محمد نے بہاولپور کی ٹیم کے خلاف کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے قائداعظم ٹرافی کے سیمی فائنل میں 499 رنز اسکور کیے تھے۔

اس میچ میں بہاولپور کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 176 رنز بنائے تھے جس کے بعد کراچی کی ٹیم کے اوپنر حنیف محمد نے 499 رنز بنائے تھے جبکہ میچ میں ٹیم کا اسکور 7 وکٹ پر 750 رنز تھا۔

بہاولپور کی ٹیم دوسری اننگز میں 91 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، یوں کراچی نے میچ ایک اننگ اور 479 رنز سے جیت لیا تھا۔

اس ریکارڈ سے ایک سال قبل حنیف محمد نے 23 جنوری 1958ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس میں 337 رنز کی اننگز کھیل کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا تھا۔

حنیف محمد اس اننگز کے لیے 970 منٹ وکٹ پر رکے رہے جو آج بھی ریکارڈ بک کا حصہ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست 2016ء کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.