بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج عوام اپنا مینڈیٹ بچانے کیلئے ملک بھر سے نکلیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے بادشاہ زرداری اور شہباز شریف نے این آر او ٹو حاصل کیا، زرداری، شہباز لوٹی رقم ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن سے لوٹی رقم سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ایسا کرکے یہ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور آئین کی بےحرمتی کر رہے ہیں، لوگ آپ کو پنجاب میں اپنا مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نےضمنی الیکشن میں ریاستی مشینری سے دھاندلی کی کوشش کی، جانبدار چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے غیر معتبر ای سی پی کی سربراہی کی۔

عمران خان نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں باہر نکلیں، جیسے17جولائی کو پنجاب الیکشن کو چوری سے بچایا، آج عوام اپنا مینڈیٹ بچانے کے لیے ملک بھر سے نکلیں، احتجاج کے لیے نکل کر مینڈیٹ کا تحفظ کریں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چوروں کے ٹولے، ہینڈلرز، الیکشن کمیشن کو واضح پیغام ہے، عوام پنجاب میں اپنا مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.