بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا: عمر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وہ آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز کی کابینہ سے حلف نہیں لوں گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی کابینہ سے کیسے حلف لے سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھایا، وہ پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلیٰ بن گئے۔

تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور پارٹی قائدین بھی شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.