بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، آج نئی صبح طلوع ہونے والی ہے۔

قرارداد منظور ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کروڑوں عوام کی، ماؤں، بہنوں، بیٹوں، بیٹوں بزرگوں کی دعائیں قبول اللہ نے قبول کی ہیں۔ 

انہوں نے اپوزیشن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اس کی مثال کم ملتی ہے۔ 

شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کا نام لے کر ان کا اور پوری قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج پاکستان کے عوام کی قربانیاں رنگ لائی ہیں۔ آج یہ اتحاد ملک کو تعمیر کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسی لیے عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہو جانے والا پہلا وزیرِ اعظم ٹھہرا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے جیلیں کاٹیں، تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ہماری بہنوں نے بھی جیلیں کاٹیں۔ ہم ماضی کی تلخیوں میں نہیں جانا چاہتے، انہیں بھلا کر آگے جانا چاہتے ہیں اور پاکستان کو عظیم بنانا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس قوم کے دکھوں اور زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی نہیں کریں گے، انہیں جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے۔ لیکن قانون و انصاف اپنا راستہ لے گا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا بول بالا ہوگا، عدلیہ کا احترام مل کر تسلیم کریں گے۔ میں، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان اس معاملے کے بیچ میں نہیں آئیں گے۔

آخر میں انہوں نے یہ شعر پڑھا:

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.