وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہتا تھا گھبرانا نہیں ہے، آج اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔
ای تجارت پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیرو ٹیکس کردیا، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بل گیٹس سے تعاون چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں آپ کو خوشخبری دوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام ٹیلنٹ کو اوپر آنے سے روکتا ہے، ہم پانچویں کلاس تک ایک نصاب لائے ہیں، کوشش ہے کہ اپنے نوجوانوں کو ٹریننگ دیں۔
Comments are closed.