محکمۂ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے ۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.