cd hookups in cochise county gay clubs for hookups dog screening hookup to laptop hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج اس گھناؤنی سیاست کاایک اور باب بندہوگیا،اسدعمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہنا ہے کہ آج اس گھناؤنی سیاست کا ایک اور باب بند ہوگیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر  نے الیکشن کمشین کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ  یہ لوگ پیسہ لگا کر حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ارکان خریدے جاتے ہیں، سینیٹ کی سیٹیں خریدی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ اس قسم کی سیاست کے خلاف جہاد عمران خان نے کیا، یہ 25 لوٹے اب ارکان اسمبلی نہیں رہے۔

اسد عمر نے کہا کہ میں ان لوٹوں پر کروڑون روپے کی سرمایہ کاری کرنے والوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہوں، یہاں سیاسی پارٹیوں نے سیاست کو کاروبار کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ  اب مشوروں کا وقت ختم، نئے الیکشن کا اعلان کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.