بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

آبنائے پاناما میں پانی کی سطح کم، 200 بحری جہاز پھنس گئے

آبنائے پاناما میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے پچھلے کئی ہفتوں سے 200 بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔

آبنائے پاناما بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کو ملاتا ہے اور دنیا کی بڑی آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاناما میں غیر معمولی خشک سالی کا دور چل رہا ہے، آبنائے پاناما کا انحصار بارش کے پانی پر ہے لیکن کم بارش کی وجہ سے پانی کم ہوگیا ہے اور بحری جہاز سفر نہیں کر پا رہے۔

کم پانی کا مطلب ہے کہ بحری جہازوں کو اپنا کارگو کم کرنا پڑے گا۔

گتون نامی جھیل آبنائے پاناما میں پانی فراہم کرتی ہے، اس جھیل میں پانی کی سطح 7 برس کی کم ترین ہے۔

اکتوبر کے آخر تک یہاں 5 سال کی اوسط سطح سے کم پانی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آبنائے پاناما ایک اہم تجارتی گزرگاہ ہے، امریکا کے 40 فیصد کنٹینرز یہاں سے گزرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.