آبنائے تائیوان میں چین کی تین روزہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوگیا، مشقوں میں جوہری صلاحیتوں کے حامل میزائلوں سے لیس بمبار طیاروں اور بحری جہازوں نے حصہ لیا۔
چینی فوج کا کہنا ہے کہ تائیوان کی آزادی اور غیرملکی مداخلت کی کسی بھی کوشش کو کُچلنے کےلیے چینی فوج ہر دم چوکس ہے۔
مشقوں کے اختتام پر ترجمان چینی فوج کا کہنا تھا کہ تائیوان کے ارد گرد چینی فوج نے کئی اہداف مکمل کیے ہیں۔
مشقوں میں حقیقی جنگی حالات میں متعدد یونٹوں کی صلاحیتوں کا جامع تجربہ کیا، چینی فوج تائیوان کی آزادی کی کسی بھی صورت اور غیر ملکی مداخلت کی کوششوں کو شکست دینے کے لیے چوکس رہے گی۔
تائیوانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تیسرے روز بھی تائیوان کے قریب چینی فوج کے 59 لڑاکا طیارے اور 11 جنگی بحری جہاز دیکھے گئے۔
Comments are closed.