استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں۔
آئی پی پی ترجمان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے سے الیکشن لڑے گی۔
پارٹی رہنما عون چوہدری کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کے نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ جہانگیرترین کا ہیلی کاپٹر دیگر لوگ بھِی کمرشل مقاصد کےلیے لیتے ہیں۔
Comments are closed.