لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ایک طویل انتظار کے بعد بلا آخر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنا ڈیبیو کرلیا، انہوں نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا۔
ارجن ٹنڈولکر نے اپنے والد سچن ٹنڈولکر کی تاریخ دہرانے کےلیے اپنا پہلا میچ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا۔
واضح رہے کہ یہ دونوں آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے بن گئے۔
اس سے قبل ارجن کے والد سچن ٹنڈولکر 2013 میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔
ارجن کے ڈیبیو کرنے پر ان کے والد سچن ٹنڈولکر کے علاوہ بہن سارہ بھی کافی خوش دکھائی دیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے بھی اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کو ممبئی انڈینز نے 2021 کے سیزن سے پہلے نیلامی میں 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت میں شامل کیا تھا۔ جس کے بعد 2022 کے سیزن کی میگا نیلامی میں، ارجن نے 2 فرنچائزز کو اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا، جس میں گجرات ٹائٹنز نے بھی ارجن کے ممبئی انڈینز میں شامل ہونے سے پہلے 30 لاکھ روپے کا پیڈل اٹھایا تھا۔ تاہم ممبئی انڈینز نے پچھلے سیزن میں اسکواڈ مکمل ہونے کے بعد اسے اب تک ڈیبیو نہیں کروایا تھا۔
مشہور وانکھڈے اسٹیڈیم میں میچ کے ٹاس سے قبل ڈیبیو کرنے والے 23 سالہ ارجن کو والد سچن ٹنڈولکر کے ساتھ گہری بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سچن ٹنڈولکر طویل عرصے سے ممبئی انڈینز کے ساتھ منسلک ہیں، وہ پہلے بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل تھے اور اب مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔
ارجن کے ڈیبیو کے موقع پر ان کی بہن سارہ بھی اسٹینڈز میں موجود تھیں، جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی ٹنڈولکر کے بیٹے کے ڈیبیو پر کافی خوش دکھائی دیے اور انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں بھی کیا۔
سارو گنگولی نے کہا کہ ممبئی انڈینز میں ارجن کو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، چیمپئن سچن ٹنڈولکر کو اپنے بیٹے پر فخر ہونا چاہیے، میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.