وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی فری لانسرز نے 10 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کمائے۔
وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ فری لانسرز کی کمائی کا تناسب گزشتہ برس کے مقابلے میں21 اعشاریہ 37 فیصد رہا۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں فری لانسرز نے 8 کروڑ 72 لاکھ ڈالرکمائےتھے۔ مجموعی آئی ٹی ایکسپورٹ 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز میں فری لانسرز کا حصہ 16اعشاریہ 68 فیصد ہے۔ آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی پر فری لانسرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے فری لانسرز مجموعی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اپنا حصہ 50 فیصد پر لےجائیں گے۔
Comments are closed.