انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئرز آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کی گئی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلر بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیئرز آف دی منتھ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں سے کوئی بھی کھلاڑی نامزد نہیں ہوا ہے۔
بنگلادیش کے شکیب الحسن اور آسٹریلیا کے مچل مارش نامزدگی میں شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ہیڈن والش جونیئر کا نام بھی آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ میں شامل ہے۔
Comments are closed.